پھل کس وقت کھانا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے؟

پھل کس وقت کھانا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے؟

کس وقت پھل کھائیں کہ اس کا فائدہ پہلے سے دوگنا ہو جائے؟پھل کھانے کا بھی ایک وقت مختص ہوتا ہے جس اس کا اثر ہمارے جسم کو پہلے زیا دہ ہوتا ہے کیونکہ پھل میں بہت سے معد نی اجزاءاور وٹامن پائے جاتے ہیں۔

پھلوں کا صحیح وقت پر استعمال کرنے سے آپ اپنے جسم کو مکمل طور پر صحت مند رکھ سکتے ہیں، ایسے میں یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آخر پھل کھانے کا صحیح وقت کیا ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق ہمیں پھلوں کی کچھ مقدار صبح خالی پیٹ ایک گلاس پانی کے ساتھ دن کا آغاز کرنا چاہئے، کیونکہ خالی پیٹ پھل استعمال کرنے سے آپ کے جسم کے اندر کی تمام گندگی ختم ہو جاتی ہے اور پورا دن آپ  تروتازہ رہتے ہیں۔دن کا آغاز کرنے کے لئے ہمیں پھل کی مقدار صبح ناشتا میں لینی چاہیے، کیونکہ پھل میں Antioxidant کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس سے جسم کو اندر سے مکمل طور صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔
اس کے علاوہ پھل دوپہر کے کھانے کے ساتھ کھانا بھی اچھی عادت سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کا ہاضمہ کھانا ہضم کرنے کی کارروائی میں ہوتا ہے، تو پھل ہضم کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔