ٹرمپ کی شکل سے مشا بہت رکھنے والی گولیاں ضبط کر لی گئیں

ٹرمپ کی شکل سے مشا بہت رکھنے والی گولیاں ضبط کر لی گئیں

برلن:جرمنی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل سے مشباہت رکھنے والی، نارنجی رنگ کی 5000 منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں۔

پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آسٹریا سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ منشیات کی ان گولیوں کو انٹرنیٹ پر بیچنے کا منصوبہ تھا اور اس کے لیے ایک مخصوص نعرہ 'ٹرمپ پارٹی کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے' بھی تیار کیا گیا تھا۔اس عمل میںٹرمپ کی تشہیر کا عنصر بھی نظر آرہا ہے جس کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ ان گولیوں میں ایک جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل ہے جبکہ اس کی دوسری جانب ان کا خاندانی نام درج ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق منشیات کی یہ گولیاں لے جانے والا 51 سالہ شحض اپنے 17 سالہ بیٹے کے ساتھ ہالینڈ سے جرمنی آرہا تھا۔پولیس نے کہا کہ مشکوک گاڑی پر چھاپے کے دوران انھیں نشہ آور گولیوں سمیت بڑے پیمانے پر نقد رقم بھی ملی۔ ضبط کی جانے والے منشیات کی قیمت تقریباً 47000 ڈالر ہے۔