نیوزی لینڈ کے کرکٹرز پاکستان آنے پر رضا مند

نیوزی لینڈ کے کرکٹرز پاکستان آنے پر رضا مند

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دو مایہ ناز آل راو¿نڈر جیمز نیشام اور گرانٹ ایلیئٹ نے پاکستان میں ورلڈ الیون کے میچز کھیلنے کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ۔
نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق نیشام کو پاکستان آنے کیلئے ایک لاکھ ڈالرز کی آفرز ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این او سی درکار ہوگا تاہم کرکٹ بورڈ نے اجازت نامہ جاری کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈینیل ویٹوری اور گرانٹ ایلوئٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، ڈینیل ویٹوری نے ورلڈ الیون میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ گرانٹ ایلیٹ نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔