روس نئی امریکی پابندیوں کا جواب دے گا، نائب وزیر خارجہ

روس نئی امریکی پابندیوں کا جواب دے گا، نائب وزیر خارجہ

ماسکو:  روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس مخالف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب جواب دے گا۔

امریکہ نے پیانگ یانگ کے ساتھ تجارت کی بناء پر روس اور چین کے16 اداروں اور شہریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔جس پر روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس امریکی پابندیوں کی فہرست میں اضافے کا جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات کو خراب کرنے کا رجحان باراک اوباما کے دور سے ہی شروع ہوگیا تھا جو اب بھی جاری ہے جبکہ روس ہمیشہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کوشش کرتا رہا ہے۔

سرگئی ریابکوف نے کہا کہ امریکہ نے اس حقیقت کو اب تک نہیں سمجھا ہے کہ روس پابندیوں کی زبان قبول نہیں کرتا اورایسے اقدامات مسائل کے حل میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں