سعودی فرما نروا کی شاہ خرچی، 10کروڑ ڈالرخرچ کردیئے

سعودی فرما نروا کی شاہ خرچی، 10کروڑ ڈالرخرچ کردیئے

جدہ:سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنی سالانہ موسم گرما کی تعطیلات مراکش میں مناتے دس ارب پاکستانی روپے سے زائد کی رقم خرچ کرڈالی۔
ایک برطانوی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان گزشتہ ماہ جولائی میں انھوں نے تعطیلات مراکش کے شہر طنجہ میں گزاریں جہاں ان کا ذاتی 74 ایکڑ پر مبنی محل چھٹیاں منانے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔انتہائی حیرانی کی بات یہ کہ شاہ سلمان سالانہ تعطیلات کے لیے ایک ہزار سے زائد افراد کے وفد کے ساتھ مراکش آئے تھے، جن میں وزراءمشیران اور رشتے دار وغیرہ شامل تھے، اور ان کے لیے مراکشی شہر کے مہنگے ترین ہوٹلوں کو بک کرایا گیا تھا۔
سعودی فرمانروا کا یہ دورہ مراکش کی معیشت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوا اور اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ ملکی غیر ملکی سیاحتی آمدنی کا ڈیڑھ فیصد ہدف اس سے حاصل ہوجائے گا۔
انکی شاہ خرچی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ سال جب سعودی فرمانروا اس جگہ آئے تھے تو ان کے ہمراہ 100 مرسڈیز اور رینج روورز گاڑیاں بھی تھیں۔