لیبیا کے سابق وزیراعظم کو بازیاب کرا لیا گیا

لیبیا کے سابق وزیراعظم کو بازیاب کرا لیا گیا

طرابلس: لیبیا میں مسلح افراد کے ہاتھوں اغواءہونے والے سابق وزیراعظم علی زیدان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے سابق وزیراعظم علی زیدان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ ہفتے طرابلس میں ایک ہوٹل سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواءکرلیا گیا تھا۔
انکے اغواءکے بعد ان کے اہل خانہ، سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے لیبیا کے وزیراعظم فائز السراج پر ان کی بازیابی کے لیے سخت پر تھا۔
علی زیدان کو گذشتہ روز بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم حکومت نے اس حوالے یہ نہیں بتایا کہ آیا زیدان کو کس نے اغواءکیا تھا اور ان کی رہائی کیوں کر عمل میں لائی گئی ہے۔