سینیٹ آف پاکستان کا متفقہ طور پر حکومت سے طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہ

سینیٹ آف پاکستان کا متفقہ طور پر حکومت سے طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد:  سینیٹ آف پاکستان نے متفقہ طور پر حکومت سے طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہ کر دیا طلباء یونینز کے انتخابات کے لیے فوری طور پر ضابطہ اخلاق بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے سینیٹ نے اتفاق رائے سے طلباء یونینز کی بحالی بارے ہول کمیٹی کی رپورٹ کی توثیق اور قرارداد کی منظوری دے دی ہے.

اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کالجوں اور جامعات کے خصوصی حوالے سے ملکی تعلیمی اداروں میں طلباء یونینوں کی بحالی کی ضرورت سے متعلق ایوان کی جانب سے سپرد کردہ معاملے پر پورے ایوان کی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی ایوان کے ساتھ انہوں نے طلباء یونین کی بحال پر نو نکاتی قرارداد پیش کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کی جمہوری عمل میں حیثیت شراکت انتہائی اہم ہے. طلباء یونینز سے ملک میں سماجی سیاسی عمل کو تقویت ملی ہے منتخب طلباء کے نمائندوں کو اپنے اداروں میں ثقافتی فلاحی سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے اپنے تعلیمی حقوق کو بلند کرنے کا واحد پلیٹ فارم طلباء یونینز ہیں طلباء یونینز کے نہ ہونے سے نقصان ہوا ہے.

تحریک پاکستان میں طلباء کی خدمات اور قربانیوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا طلباء نے ہمیشہ آمریت کی مزاحمت کی ہے ملک کو سیاسی قیادت کی فراہمی میں طلباء یونینز کا بنیادی کردار ہوتا ہے اسلام آباد میں طلباء یونینز کی بحالی اور انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق وضع کرے صوبوں سے بھی یہی مطالبہ کیا جاتا ہے طلباء یونینز کی بحالی کا جائزہ لیں قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔