مکہ مکرمہ میں پولیس نے جعلی آب زم زم کی فیکٹری سیل کر دی

مکہ مکرمہ میں پولیس نے جعلی آب زم زم کی فیکٹری سیل کر دی

مکہ مکرمہ:سعودی عرب میں پاکستانی باشندوں سمیت دیگر ایشیائی شہریت رکھنے والوں کی شرمناک حرکت ٗ مسجد میں جعلی آب زم زم کی فیکٹری لگا ڈالی۔ سعودی پولیس نے جعلی آب زم زم کے ہزاروں کارٹن قبضے میں لے لئے

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ الخالد ون کی مسجد میں مبینہ طور پر جعلی فیکٹری کام کر رہی ہے جہاں پر جعلی آب زم زم تیار ہو رہا ہے۔پولیس کی کارروائی پر پاکستانی شہریت کے حامل سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے باشندوں کے پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا جنہوں نے ایشیائی امام مسجد کی معاونت سے یہ جعلی فیکٹری لگا رکھی تھی۔


پولیس حکام کے مطابق یہاں سے تقریبا 2264کارٹن ضبط کئے گئے جبکہ 7225کارٹن کارگو کے ذریعے بھیجے جانیوالے تھے، انہیں بھی ضبط کرلیا گیا۔ایشیائی امام کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس واردات میں ملوث غیر ملکیوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔