وزارتِ داخلہ نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

وزارتِ داخلہ نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: یکم سے 4ستمبر تک عیدالاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا۔یکم ستمبر بروز جمعہ سے پیر تک عیدالضحیٰ کی چھٹیاں ہونگی۔وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاق کے ماتحت اداروں میں یکم سے چار ستمبر  تک چھٹیاں ہونگی۔


یاد رہے کہ کل  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں ہوا۔۔ اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے  بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لئے یکم ذی الحج جمعرات 24 اگست جبکہ عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔