ترکی نے داعش کو یورپ اور نیٹو کی سرحدوں سے نکال دیا ہے، عمر چیلک

ترکی نے داعش کو یورپ اور نیٹو کی سرحدوں سے نکال دیا ہے، عمر چیلک

انقرہ : ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئیٹر عمر چیلک نے کہا ہے کہ ترکی نے دہشت گرد تنظیم داعش کو یورپ اور نیٹو کی سرحدوں سے اکھاڑ پھینکا ہے۔

انہوں نے ترک صوبے آدانا میں جیہان چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران جاری کردہ بیان میں کہا  کہ ترکی کے سامنے اس وقت ایجنڈے کے جو اہم موضوعات ہیں ان میں سے ا یک دہشتگردی کے خلاف جد و جہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اپنے کسی بھی اتحادی کے ساتھ منفی تعلقات کی خواہش نہیں رکھتا لیکن ماضی میں ترکی کے بعض اتحادیوں نے دہشت گردی کے موضوع پر دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی رکنیت ترکی کے لئے ایک حکومتی اسٹریٹجی ہے لیکن یہاں مقصد کا انحصار حقانیت پر ہونا چاہیے۔ یورپی یونین کا دیگر ممالک کے لئے الگ اور ترکی کے لئے الگ معیار قائم کرنا ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ ترکی یورپ میں مہمان نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں