سعودی عرب کی دیگر ممالک کے باشندوں پر ایک اور کاروباری پابندی

سعودی عرب کی دیگر ممالک کے باشندوں پر ایک اور کاروباری پابندی

جدہ : سعودی عرب میں بہت سے ممالک کے لوگ روزگار کیلئے جاتے ہیں لیکن اب ان تمام لوگوں کیلئے ایک بری خبر ہے کہ وہ اپنا پیشہ تبدیل نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آج کل قوانین میں بہت تیزی سے تبدیلیاں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم دوسرے ممالک کے باشندوں کیلئے روزگار کے مواقع مشکل ہوتے جا رہے ہیں اب سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی فروغ نے نجی اداروں کے ملازمین پر پیشے کی تبدیلی پر پابندی لگا دی ہے جبکہ کاشتکار، ماہی گیر اور چرواہے سعودائزیشن کے عمل سے مستثنیٰ ہونگے۔

ان شعبوں میں سعودی کارکن شاذو نادر ہی دستیاب ہوتے ہیں۔ وزارت محنت نے توجہ دلائی کہ زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر صرف اور صرف سعودی خواتین ہی تعینات کی جاسکتی ہیں۔