لاہور :سمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہو جائیں تو بہت افسوس ہوتا ہے، کیونکہ ان سے لوگوں کی یادیں جڑی ہوتی ہیں، تاہم اب چند آسان طریقوں کو آزما کر ڈیلیٹ شدہ  تصاویر کو  واپس لایا جا سکتا ہے۔

اگر سمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہو جائیں تو سب سے پہلے وائی فائی منقطع   کر  دیں اور موبائل کو   ایروپلین موڈ  پر ڈال دیں،اس طرح ڈیلیٹ کا عمل مکمل ہونے سے پہلے رک جائے گا۔

اینڈرائیڈ صارفین اپنے فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کیلئے ”ڈسک ڈگر“ نامی ٹول استعمال کریں، یہ ڈیوائس کے ”کیشے“ میں موجود تصاویر کو باہر نکالتا ہے، تاہم ان کا ریزولوشن متاثر ہو سکتا ہے۔

گزشتہ سال آئی فون کے آئی او ایس میں ”ریسنٹلی ڈیلیٹ“ کااضافہ کیا گیا ہے،جہاں غلطی سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں،اس آپشن کا استعمال کرکے آپ اپنی تصاویر کو واپس لا سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں