صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی وزیر خارجہ بھی دھمکیوں پر اترآئے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی وزیر خارجہ بھی دھمکیوں پر اترآئے

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعدامریکی وزیر خارجہ بھی دھمکیوں پر اترآئے کہتے ہیں  پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دیتا رہا تو اس کی نان نیٹو اتحادی حیثیت خطرے پر پڑ سکتی ہے۔پاکستان کو خطے کے مفاد کی خاطر اپنی پالیسی بدلنا ہوگی ۔  دوسری طرف سابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سربراہ نے امریکی صدر کو ذہنی مریض قرار دیتے صدارت کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

ریکس ٹلر سن نے دھمکی دی کہ پاکستان اسی طرح دہشتگردوں کو پناہ دیتا رہا تو ،،پاکستان کی نان نیٹو اتحادی حیثیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔ٹیلرسن نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی پر بھی سوال اٹھادیا۔سابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سربراہ جیمز کلیپر نے ٹرمپ کی ذہنی صحت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں صدارت کے لیے نااہل قرار دیادوسری طرف، 'فینِکس' میں ٹرمپ کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔