کمر پتلی کرنے کی ورزش

کمر پتلی کرنے کی ورزش

مرد ہو یا عورت ،آجکل ہر دس افراد میںسے 4افرادموٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے پیدا ہونےوا لی امراض سے سخت پریشان نظر آتے ہیں لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔
آئیے آپکو ہم ایسی ورزش بتاتے ہیں جو آسان ہونے کیساتھ ساتھ نہایت فائدہ مند بھی ہے۔

پنجوں کو چھونا:
پاﺅں کھلے کر کے کھڑے ہوجائیں۔پاﺅں قریباََ ایک فٹ کھلے ہوں۔ بازو سرکے اوپر سیدھے اٹھائیں۔ دھڑ جھکاتے ہوئے دونوں پاﺅں
 کے درمیان فرش چھوئیں۔ پھر دھڑ تھوڑا سا اوپر اٹھاتے ہوئے دوبارہ چھوئیں۔ پھر دھڑ اوپر اٹھائے ہوئے پہلی حالت میں واپس آجائیں۔ یہ ورزش پانچ سے دس منٹ تک کریں۔
بازو گھمانا:
سیدھی کھڑی ہوجائیں۔پاﺅںایک فٹ کھلے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ دونوں بازﺅوں کو پچھلی طرف پوری گردش کریں۔ ورزشوں کی آدھی تعداد سے آگے کو گردش دیتے ہوئے مکمل کریں اور آدھی آگے سے پیچھے کو۔ یہ ورزش اٹھارہ سے بیس مرتبہ کریں۔