صدر ٹرمپ امریکہ اور اقوام عالم کے امن کیلئے خطرہ ہیں : جیمز کلیپر

صدر ٹرمپ امریکہ اور اقوام عالم کے امن کیلئے خطرہ ہیں : جیمز کلیپر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے صاحب اقتدار ہوئے ہیں انہیں مسلسل تنقید کی نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اب امریکی اہم شخصیات نے بھی ٹرمپ نے امریکہ اور اقوام عالم کے امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔ امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کے سابق سربراہ جیمز کلیپر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پاکستان کے بارے میں تازہ تقریرنفرت انگیز ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مسٹر ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔جان ایف کینیڈی سے لیکر باراک اوباما تک، کسی بھی صدر کی تقاریر اس قدر ایذیت دینے والی نہیں تھیں۔