یمن میں ہوٹل پر فضائی حملے میں 60 افراد ہلاک

یمن میں ہوٹل پر فضائی حملے میں 60 افراد ہلاک

صنعا:  یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک ہوٹل پر فضائی حملے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر حوثی باغی شامل ہیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک ہوٹل پر فضائی حملے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر حوثی باغی شامل ہیں فضائی حملہ صنعا کے قصبے ارہاب میں واقع ایک ہوٹل پر کیا گیا جہاں تقریبا 100 کے قریب لوگ موجود تھے۔ حملے کے مقام پر موجود ڈاکٹر علی الرقمی نے بتایا کہ اب تک 35 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔حملے کے مقام سے 10 کلو میٹر دور واقع اسپتال کے سربراہ فہد مرحب کے مطابق ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ چکی ہے اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر حوثی باغی شامل ہیں دوسری طرف حوثی باغیوں کے ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ یہ فضائی حملہ عرب عسکری اتحاد کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس میں یمنی حکومت کی معاونت بھی شامل تھی ایک اعداد و شمار کے مطابق عرب عسکری اتحاد نے مارچ 2015 میں یمن کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فروری 2014 سے اب تک یمن میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔