داعش نے لیبیا کے 14فوجیوں کے گلے کاٹ دیئے

داعش نے لیبیا کے 14فوجیوں کے گلے کاٹ دیئے

طرابلس:دہشتگردتنظیم داعش نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کے 14فوجیوں کو ذبح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق داعش نے بدھ کی صبح لیبیا کی فوج کے 14 اہل کاروں کے گلے کاٹ کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔
عرب میڈیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی فوج کے میڈیا بیورو کے ذمے دار محمد الزوی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ الزوی کے مطابق یہ واقعہ سبہا اور الجفرہ کو ملانے والے راستے پر پیش آیا۔