پاکستان کو امریکی فوجیوں کا قبرستان بنا دیں گے:رضا ربانی

پاکستان کو امریکی فوجیوں کا قبرستان بنا دیں گے:رضا ربانی

اسلام آباد : چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دیتے وقت کمبوڈیا اور ویت نام میں اپناحال یاد رکھیں، ٹرمپ پاکستان کوامریکی فوجیوں کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں تو خوش آمدید۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں دورہ امریکا ملتوی کر دینا چاہیے،بھاگے بھاگے امریکا جانے کے بجائے ان کے نہ جانے سے اچھا پیغام جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت کا رد عمل معذرت خواہانہ ہے۔


رضا ربانی نے کہا کہ امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا ہے، محفوظ ٹھکانوں کی باتوں کی بجائے امریکا دہشت گردی کے خاتمے میں ساتھ دے، امن کے حوالے سے جیو پولیٹیکل صورت حال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔16 سال سے افغانستان میں موجود فوجیں امن نہیں لاسکیں، واحد حل بات چیت ہے، پاکستان کسی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ خطے میں امن میں رکاوٹ ہے۔


امریکی صدر کے بیان پر چیئرمین سینیٹ نے پالیسی گائیڈ لائنز کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی جو پالیسی گائیڈ لائنز کا مسودہ چار روز میں تیار کرے گی