دبئی میٹرو سٹیشن پر ایک شخص کی انوکھی خودکشی

دبئی میٹرو سٹیشن پر ایک شخص کی انوکھی خودکشی

دبئی: یو گانڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی دبئی کے میٹرو سٹیشن پر خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اس شخص کے رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ و ہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھا جس کی وجہ سے وہ اس سے پہلے بھی کئی بار خودکشی کی کوشش کر چکا تھا۔
ایک عینی شاہدین کے مطابق کہ وہ میٹرو بس میں سوار ہونے والا ہی تھا کہ اسے زورداردھماکے کی آواز آئی ۔ جب وہ دھماکے والی جگہ پر پہنچا تو ایک افریقی خون میں لت پت زمین پر پڑا تھا۔پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اوراس افریقی کی باڈی کو فوراََ اسپتال پہنچا دیا گیاجہاں وہ دم توڑ گیا۔