گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ ختم کر دیئے

گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ ختم کر دیئے

لاس اینجلس : عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ ڈیلیٹ کر کے اپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلرسوفٹ کے ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ 85ملین اور انسٹا گرام پر 102 ملین فالوور ہیں۔گلوکارہ نے بغیر کوئی وجہ بتائے ٹمبلر پر اپنی پوسٹس،انسٹاگرام اور فیس بک پر اپنی تمام تصاویر وغیرہ ہٹا دی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکارہ دسمبر 2015 سے سوشل میڈیا پر بے حد متحرک تھیں ،دوسر ی جانب ٹیلر سوفٹ کے مداح پریشان ہیں کہ ان کو کیا ہوا ہے۔