سعودی عرب پالیسیوں پر نظر ثانی کرے تو ایران مثبت جواب دے گا: جواد ظریف

سعودی عرب پالیسیوں پر نظر ثانی کرے تو ایران مثبت جواب دے گا: جواد ظریف

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے تو  ایران مثبت ردعمل ظاہر کرے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کے احترام پر استوار رہی ہے. سعودی عرب اور علاقے کے ممالک کے ساتھ اشتراک عمل ایران کی پالیسی رہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

جواد ظریف نے ایران و سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لئے عراق سے سعودی عرب کی درخواست کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ اپنی بعض پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور یہ ریاض کے مفاد میں ہوگا۔