نئی دہلی:برطانیہ میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اور معروف صحافی  کلدیپ نائر انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 95 برس تھی ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اگست 1923 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے کلدیپ نائر نے متعدد کتابیں لکھیں اور  برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے  ہیں۔ انہیں 1997 میں بھارتی ایوان بالا کے رکن کے لیے بھی نامز د کیاگیا۔