وزیراعلیٰ پنجاب کی الائشیں اٹھانے کیلئے اداروں کو فعال انداز میں کام کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی الائشیں اٹھانے کیلئے اداروں کو فعال انداز میں کام کرنے کی ہدایت

لاہور: عیدالضحیٰ کے موقع پر پاکستان بھر میں 90 لاکھ سے زائد جانور وں کی قربانی کی گئی ہے تاہم پنجاب میں الائشوں کوٹھکانے لگانے سے متعلق انتظامیہ ناکام نظر آئی جس پر شہریوں کی جانب سے گندگی کی ویڈیو ز بنا کر سوشل میڈیار پر شیئر کی گئیں اور شکایتیں بھی سامنے آئیں تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیاہے اور اداروں کو صفائی کیلئے فعال انداز میں کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ لاہور سمیت دیگرشہروں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کام جلدمکمل کیاجائے،عیدالاضحی پر صفائی کے انتظامات گزشتہ برس سے بہتر ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات پر کارروائی ہوگی،آلائشیں اٹھانے کیلئے فعال انداز میں کام جاری رکھا جائے،مجھے صاف ستھرا پنجاب چاہیے،صفائی کے انتظامات سے متعلق افسران اور عملہ فیلڈ میں رہے ،

سالڈ ویسٹ کمپنیاں،متعلقہ ادارے،انتظامیہ صفائی کے انتظامات ہرقیمت پر یقینی بنائیں۔کھلے مقامات پر سری پائے بھوننے کی پابندی پرعملدرآمد کرایا جائے۔