مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا گیا

مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا گیا
کیپشن: شہید ہونے والے ڈی ایس پی کے قاتلوں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا، ایڈیشنل آئی جی سکھر۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

شکار پور: پولیس نے مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا۔ ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل کے مطابق جگر جلال کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جنہیں لے کر پولیس پارٹی شکار پور پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جگر جلال کے دیگر 3 ساتھیوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی کے قاتلوں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔خیال رہے کہ جگر جلال نے چند ماہ قبل احمد رشدی کا مشہور گانا ’’کوکو کورینا‘‘ گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔

پولیس کے مطابق جگر جلال کو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے لاڑکانہ سے شکارپور جاتے ہوئے اغوا کیا گیا جبکہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے ملی تھی۔