وقار یونس نے بولنگ کوچ کیلئے درخواست دیدی

وقار یونس نے بولنگ کوچ کیلئے درخواست دیدی

 لاہور: سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان وقار یونس بھی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہو گئے، وقار یونس نے بولنگ کوچ کیلئے درخواست دیدی۔

اس سے قبل وقار یونس دو مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، قومی ٹیم کیلئے درخواست دینے والے وقار یونس اب تک کے ہائی پروفائل کوچ ہیں، وقار یونس آخری مرتبہ مئی 2014 سے اپریل 2016 تک ہیڈ کوچ رہے.