باکسر عامر خان کا کشمیر جانے کیلئے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان

باکسر عامر خان کا کشمیر جانے کیلئے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان

 لندن: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کشمیر جانے کیلئے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان۔

اپنے آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاک فوج کیساتھ رابطے میں ہیں اور اپنے پاکستان کے دورے کے دوران وہ ایل او سی کا بھی وزٹ کریں گے۔