فواد چودھری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کئے جانے کا امکان

فواد چودھری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کئے جانے کا امکان
فواد چودھری کے پاس وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان ہے۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو اضافی ذمہ داری ملے گی۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے موجودہ ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مطمئن نہیں اور ان کے کچھ معاملات پر پارٹی سے اختلافات بھی ہیں جس کے سبب فواد چودھری کو ان کی جگہ عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

فواد چودھری کے پاس وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان ہے، انہیں ترجمان کی اضافی ذمہ داری ملے گی۔