وزیر اعظم کا بے  نامی جائیدادوں سے متعلق کریک ڈاؤن کا بڑا  فیصلہ

وزیر اعظم کا بے  نامی جائیدادوں سے متعلق کریک ڈاؤن کا بڑا  فیصلہ
کیپشن: Image Source: PTI Twitter Account

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کابے  نامی جائیدادوں سے متعلق کریک ڈاؤن کا بڑا  فیصلہ کر لیا ،اس سلسلے میں  ملک بھر کے ڈپٹی کمشنروں اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو اہم ذمہ داریاں دے دی گئیں ۔

وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے  کہا   کہ ایک ماہ کے اندر اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

ذرائع کے مطابق، حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں نشاندہی نہ کی جانے والی بے نامی جائیداد کا بعد میں پتہ چلنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر /ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور متعلقہ افسر کے خلاف بے نامی قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو جو مراسلہ بھیجا گیا ہے اس کے مطابق تمام افسران 30ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہیں۔