لیگی رہنما کا بیٹا منشیات برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار

لیگی رہنما کا بیٹا منشیات برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار
کیپشن: Image Source: File Photo

بہاولپور: مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی حسینہ ناز کے بیٹے کو چرس برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پولیس نے  ناکے پر تلاشی کے دوران ذیشان سے آدھا کلو چرس برآمد کی اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا  گیا ۔ بعدازاں جوڈیشیل کردیا گیا۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے چار من چرس برآمد کرکے بیٹے کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ بھی چرس برآمد ہونےکے الزام میں گرفتار ہیں اور ان کیخلاف تفتیش کی جاری ہے۔