ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوار میں عمومی اضافے کا رحجان  

The trend of general increase in the production of cotton yarn in the country
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافے کا رحجان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2021ء میں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوار میں مالی سال 2020ء کے مقابلہ میں 12.47 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے جبکہ جون کے مہینہ میں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 10.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء سے جون 2021ء تک کی مدت میں ملک میں 3441585 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار ہوئی جو پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 12.47 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2020ء میں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوار کا حجم 3059942 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح جون کے مہینہ میں ملک میں 288030 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال جون میں ملک میں 261124 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر 14.85 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے۔