بھارت میں گول گپے بیچنے والے کی گھناؤنی حرکت ، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

بھارت میں گول گپے بیچنے والے کی گھناؤنی حرکت ، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ
سورس: file photo

گوہاٹی : بھارتی ریاست آسام میں پانی پوری(گول گپے)  بیچنے والے لڑکے نے انتہائی گھناؤنی حرکت کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سڑک کنارے پانی پوری(گول گپے) فروخت کرنے والے لڑکے کی ایک مکروہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول گپے فروخت کرنے والے لڑکے نے پیشاب کی حاجت پوری کرنے کے لئے ایک پیالا اٹھایا اور اس میں اپنی حاجت پوری کرنے کے بعد گول گپے میں استعمال ہونے والا پانی ملا کر اسے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گھناؤنا واقعہ گوہاٹی کے علاقے اتھگاؤں کا ہے، مکروہ ویڈیو کو مخلتف سوشل میڈٰیا ہینڈلز سے شیئر کیا گیا تاکہ عوام اس طرح کے گھناؤنے واقعات سے آگاہ رہ سکیں، تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈٰیو پر مقامی پولیس حرکت میں آئی اور اشتعال انگیز حرکت کرنے والے پانی پوری فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔

Shocking!A street vendor(pani puri saller) has been arrestd in Guwahati after viral a sensational video in which he mixed his urine with water and using the same Water in Pani Puri.#ViralVideo #Guwahati @ABPNews @ANI @the_viralvideos @ViralPosts5 @indiatvnews @TheQuint @SkyNews pic.twitter.com/ncekjhMeh1

50c1cc27c7fbd26c6c60d3219a8d769e

مقامی پولیس نے فوری طور پر گرفتار گول گپے فروش کی شناخت ظاہر کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس طرح کے گھناؤنے فعل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل، ذہن کی گندگی اور قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے اور گرفتار ملزم کو کڑی سے کڑی سزادینے کا مطالبہ کیا ہے اور اسٹریٹ فوڈ فروشوں کے حفظان صحت کے معیار پر بھی سوال اٹھادئیے ہیں۔