کابل ائرپورٹ کے باہر فائرنگ کا تبادلہ ، ایک شخص ہلاک 3 زخمی

کابل ائرپورٹ کے باہر فائرنگ کا تبادلہ ، ایک شخص ہلاک 3 زخمی
سورس: file photo

کابل:افغان دارلحکومت میں کابل ایئرپورٹ کے باہر فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے شمالی دروازے پر نامعلوم افراد، افغان محافظوں اور مغربی ممالک کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب افغان صوبے پنجشیر میں طالبان اور شمالی مزاحمتی فوج کے درمیان لڑائی کا آغاز ہوا ہے۔ ادھر دنیا کے سب سے ترقی یافتہ سات ممالک کی تنظیم جی سیون کے آئندہ اجلاس میں طالبان پر پابندیاں لگانے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔