پاکستان ائیر فورس کی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں

پاکستان ائیر فورس کی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں

کراچی :پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا وائر س کے باعث انتقال کر گئیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن  کے مطابق  آٹھ ماہ کی حاملہ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند  اتوار کے روز کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) ملیر کراچی میں انتقال کر گئیں۔

پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند آٹھ ماہ کی حاملہ تھی، کورونا کے باعث ملیر کینٹ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں ایک ہفتے سے زیر علاج تھیں۔

We are deeply saddened by the loss of Dr.Mahnoor Farzand fighting Covid-19 with her stillborn child, graduate of Baqai Medical College & was serving as Flight Lieutenant in Pakistan Air Force.Our condolences & deepest sympathies go out to the family.May her soul rest in peace! pic.twitter.com/iKGv0Vk09d

b3b9174842020fc8520c06837d8f598f

 ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کے  والد بھی کورونا میں مبتلا ہیں اور سی ایم ایچ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پی ایم اے کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا وبا سے 77 ڈاکٹرز جان کی بازی ہار گئے ہیں ملک بھر میں اب تک 220 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پی ایم اے  کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں میں سے 74  کا تعلق پنجاب سے، 64 سندھ، 53 خیبر پختونخو، 3 بلوچستان، 3  آزاد کشمیر  جبکہ ایک ڈاکٹر کا تعلق  گلگت بلتستان سے ہے۔