عمان نے پاکستان سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کر دی

عمان نے پاکستان سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کر دی
کیپشن: عمان نے پاکستان سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کر دی
سورس: فائل فوٹو

مسقط: مشرق وسطیٰ کی ریاست عمان‎ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان اور بھارت سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔

ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر 18 ممالک کے ایسے شہری جنہوں نے کورونا کی ویکسین لگوائی ہوئی ہے وہ عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔

e9876800334f33e9bceb57468f64dac6

واضح رہے کہ عمان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مذکورہ ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔ سی اے اے کے مطابق مذکورہ ملکوں کے مسافر یکم ستمبر کے بعد عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔