ابھیشک بچن حادثے کا شکار ،ہسپتال منتقل 

Abhishek bachchan,accident,Bollywood,Amitabh bachchan,aishwarya rai

ممبئی :ابھیشک بچن حادثے کا شکار ہو گئے ،ہسپتال میں داخل ہو نا پڑ گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں دائیں بازو پر پٹیاں باندھے ہو ئے دیکھا گیا ہے ۔

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں،ابھیشیک بچن دائیں ہاتھ شدید زخمی ہونے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں گزشتہ روز سے داخل ہیں۔

فلم سیٹ پر پیش آنے والے حادثے کی ایسی کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں جس میں یہ معلوم ہو سکے کہ حادثہ کیسے پیش آیا تھا ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ابھیشیک بچن کو دائیں بازو پر سِلنگ پہنے دیکھا گیا جبکہ ان کی انگلیوں پر بھی کئی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو شویتا بچن کے ساتھ ممبئی کے ہسپتال کے باہر دیکھا گیا تھا،اس وقت ایشوریہ رائے اپنی بیٹی کیساتھ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں  مدھیا پردیش میں ہیں لہذا وہ ان سے ملنے نہ آسکیں۔