برطرف افغان آرمی چیف کی افغانستان سے فرار ہونے کی تصویر وائرل

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,afghan army chief at kabul airport

کابل :افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کی ملک سے فرار کیلئے کابل ائیرپورٹ پر لائن میں کھڑے ہونے کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ پر ملک سے فرار ہونے والوں کا ہجوم جمع ہے اور افراتفری مچی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر کابل ائیرپورٹ سے فرار ہونے کیلئے اپنی باری کے منتظر افغان فوج کے سابق آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی مبینہ تصویر بھی وائرل ہوگئی،مبینہ تصویر میں سابق آرمی چیف معمولی کپڑوں میں کھڑے ہیں اور گلے میں ایک گمچا ڈالا ہوا ہے تاہم اس تصویر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ طالبان سے جنگ میں پے در پے شکستوں کے بعد 11 اگست کو اْس وقت کے صدر اشرف غنی نے ا?رمی چیف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔