وزیراعظم آج قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم آج قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے اور کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ قطر میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی جبکہ شہباز شریف کو فیفا ورلڈکپ کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ 

ترجمان کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہو گا جو 24 اگست کو مکمل ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں