پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباءکے باعث مزید 2 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 285 ٹیسٹ کئے جن میں سے 217 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان میں اب تک مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 75 ہزار 272 پہنچ چکی ہے جبکہ 30 ہزار 557 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں میں سے 116 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مصنف کے بارے میں