ملک معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہو گیا، سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں: شیخ رشید

ملک معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہو گیا، سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا۔ ملک کا معاشی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سیاسی دیوالیہ ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا ’ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہو گیا ہے۔ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔ 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور (ن) اور (ش) آمنے سامنے آنے والی ہیں۔ چور نعرے سے خوفزدہ وزراءباہر نہیں نکل رہے اور سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس استعمال کر رہے ہیں۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو گیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔‘ 

مصنف کے بارے میں