وزیراعظم شہباز شریف قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے 

وزیراعظم شہباز شریف قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ قطر، پاکستان، قطر دو طریقہ تعلقات کے فروغ کیلئے اہم ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنمنٹ آف پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیراعظم کی روانگی کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا گیا ’وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ قطر کیلئے اسلام آباد سے دوحہ روانہ۔ وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ قطر، پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔‘ 

83ff870df8fa4a2b5e846c5a63330ecb


قبل ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ 

2f126fdace30e779ffae0cb92b1fc467


ترجمان نے کہا تھا کہ قطر میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی جبکہ شہباز شریف کو فیفا ورلڈکپ کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ 
ترجمان کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہو گا جو 24 اگست کو مکمل ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں