جون 2024 تک مہنگائی پانچ سے سات فیصد تک آ جائے گی: اسٹیٹ بینک

جون 2024 تک مہنگائی پانچ سے سات فیصد تک آ جائے گی: اسٹیٹ بینک

لاہور: مہنگائی میں کمی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے ، اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2024 تک مہنگائی پانچ سے سات فیصد تک آ جائے گی ، چھ ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر آدھے رہ گئے ۔

اکتوبر تک مہنگائی میں کمی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے اشیائے خوردو نوش ، بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے مہنگائی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں سال جی ڈی پی کی شرح تین سے چار فیصد تک رہے گی ۔ کمیٹی نے آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ گذشتہ سال ستمبر سے اب تک شرح سود میں 8 فیصد کا اضافہ کیا جا چکا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2024 سے پہلے مہنگائی میں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں ۔ ملک بھر میں حالیہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار متاثر ہوئی ہے ۔ صورتحال بہتر ہوتے ہی سپلائی میں بہتری آنے سے قیمتوں میں کمی کی توقع ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے ہونے کے بعد زرمبادلہ کی آمد بڑھ جائے گی ، حالیہ چھ ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر آدھے رہ گئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں