کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کو نوٹس، تحریری حکم نامہ جاری 

کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کو نوٹس، تحریری حکم نامہ جاری 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانے پر توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بنچ نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین تحریک انصاف کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ذاتی حیثیت میں 31 اگست کو طلب کرلیا۔

 حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ کیوں نا آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور  چیئرمین پیمرا کو بھی نوٹسز جاری کردئیے۔

مصنف کے بارے میں