200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 150 ارب کاریلیف ملے گا

200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 150 ارب کاریلیف ملے گا
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم کا  بجلی بلوں پر اعلان کردہ 150 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو آئندہ آنے والے بلوں میں ملے گا ،200 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والےایک کروڑ 71 لاکھ صارفین مستفید ہونگے ۔

 وزیراعظم کے اعلان کے تحت جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ 9 روپے90 پیسےفی یونٹ صارفین کو معاف کردی گئی  ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن سمری تیار کرکے ای سی سی کو بھجوائے گی ۔ای سی سی کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سمری کی توثیق کرے گی ۔

 حکومت کو بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے نیپرا میں تحریک پیش کرنا پڑے گی ۔نیپرا کی منظوری کے بعد تمام قانونی تقاضے پورے ہو جائیں گے۔صارفین کو جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی کا ریلیف اگلے آنے والے بجلی  بلوں میں ملے گا ۔

  

حکومت نے اس معاملے پر آئی ایم ایف سے اصولی منظوری حاصل کرلی ہے۔ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ متبادل ذرائع سے ریونیو خسارہ پورا کیا جائے گا ۔

آئی ایم ایف سے زرعی ٹیوب ویلوں کی فیول ایڈجسٹ منٹ کی معافی  کی بھی  درخواست کی گئی ،سیلاب کی وجہ سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت کی درخواست منظور  کرلی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں