لیبیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والوں نے ہتھیار ڈال دیئے

لیبیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والے ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور جہاز سے باہر آ گئے ہیں ،ہائی جیکرز نے مالٹا کی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست بھی کر دی ہے

لیبیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والوں نے ہتھیار ڈال دیئے

والیٹا:  لیبیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والے ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور جہاز سے باہر آ گئے ہیں ،ہائی جیکرز نے مالٹا کی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست بھی کر دی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیا ءکی قومی ایئرلائن’ افریقیہ ایئرویز ‘ کی ہائی جیک ہونیوالے پرواز لیبیا کے شہر سبھا سے تریپولی جارہی تھی اور دوران پروازہی ایئربس اے 320 میں سوار دو ہائی جیکرز نے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی جبکہ ایک ہائی جیکر نے دستی بم پاس ہونے کا دعویٰ کیا جس کے بعد طیارے کا کنٹرول حاصل کرلیا اور طیارے کو مالٹا میں لینڈ کرا دیا، طیارے میں 111مسافر اور عملے کے سات افراد سوارتھے۔
مالٹا کی حکومت نے بات چیت کے ذریعے ہائی جیکرز کو ہتھیارڈ النے پر راضی کر لیا جس کے بعد ہائی جیکرز نے تمام مسافروں کو رہا کر دیا اور خود بھی ہتھیار ڈال دیئے۔ہائی جیکرز نے مالٹا کی حکومت سے سیاسی پناہ دینے کی درخواست بھی کی ۔ہائی جیکرز نے اس سے قبل معمر قذافی کے بیٹے کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ۔
برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ طیارے کے اغواکاروں میں سے ایک کی شناخت موسیٰ شاہا کے نام سے ہوئی ہے ،موسیٰ شاہانے لیبین ٹی وی کواپناتعارف الفتح الجدید کے سربراہ کے طورپرکرایا.