اسحاق ڈار کی کمر کی تکلیف میں اضافہ، ڈاکٹرز کا اسپتال داخل ہونے کا مشورہ

اسحاق ڈار کی کمر کی تکلیف میں اضافہ، ڈاکٹرز کا اسپتال داخل ہونے کا مشورہ

لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق سینیٹر کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل گئی ہیں۔ گزشتہ روز اسحاق ڈار کی کمر کی ایم آر آئی کی گئی تھی جس کی رپورٹ آ گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اسحاق ڈار کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو اسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پہلے دواؤں اور انجکشن سے علاج کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر دواؤں اور انجکشن سے فرق نہ پڑا تو اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہو گا۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار گزشتہ ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے وزیراعظم کو چھٹی کی درخواست بھی دی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا تاہم وزارت خزانہ کا چارج وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں