سلامتی کونسل کی شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

سلامتی کونسل کی شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے یہ پابندیاں بین البراعظمی میزائل تجربات کے بعد عائد کی گئی ہیں۔

قرارداد امریکا کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد کے حق میں 15 جبکہ مخالفت میں کسی نے ووٹ نہیں دیا جبکہ قراراداد کے تحت شمالی کوریا کی 75 فی صد ریفائنڈ آئل مصنوعات پر پابندی ہو گی جو میزائل پر و گرام چلانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

شمالی کوریا پر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کو محدود کرتے ہوئے 5 لاکھ بیرل سالانہ کر دیا گیا جبکہ خام تیل کی سپلائی کو 40 لاکھ بیرل سالانہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 2019 تک دنیا بھر میں کام کرنے والے شمالی کوریائی افراد کو نوکریوں سے نکال کر وطن واپس بھیج دیا جائے گ اتاہم پیانگ یانگ پر رواں سال تیسری بار پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں