معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے17 بر س بیت گئے

معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے17 بر س بیت گئے

لاہور: پاکستان کی نامور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 17ویں بر سی آج منائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ ترنم نور جہاں کی 17ویں بر سی کے موقع پر قرآن خوانی اور دیگرتقریبات کا انقعاد کیا گیا ہے جس میں فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ان کے عزیز و اقارب شمو لیت اختیار کریں گے۔
ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1925کوقصور میں پیدا ہوئیں تھیں اور گلوکارہ نے اپنی پر اثر اور جادوئی آواز سے مداحوں کے دلوں میں نام پیدا کر لیا تھا۔ملکہ ترنم نور جہاں نے دس ہزار سے زائد مختلف زبانوں میں گانے گائے۔ انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی جوہر دکھائے۔ میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ،ان کی عمر 74برس تھی۔