کراچی: گھر سے روٹی لینے جانے والی 8 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی: گھر سے روٹی لینے جانے والی 8 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی: کراچی کے علاقے لانڈھی ظفر ٹاؤن میں ایک 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ شاہ لطیف تھانہ پولیس کے مطابق لانڈھی ظفر ٹاؤن کی رہائشی 8 سالہ بچی گھر سے روٹی لینے تندور گئی تھی۔ راستے میں بچی کو نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور ٹرین کی پٹریوں کے قریب زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔

متاثرہ بچی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب بچی کے والد نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں بچی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ ڈیوٹی پر تھے کہ گھر سے فون کر کے انہیں بچی کی خراب حالت کے بارے میں بتایا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا۔

رواں برس جون میں بھی کراچی کے علاقے لیاری میں ایک 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں