پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کے معاملے پروزیراعلی ٰپنجاب شہبازشریف سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ملتان میٹرو منصوبے میں لاکھوں ڈالر کی کرپشن ہوئی۔منصوبے میں ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں۔کرپشن کے ذمہ وزیراعلیٰ ہیں۔خط میں کرپشن کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کا وعدہ بھی یاد دلایا گیا ہے کہ اگر مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو میں مستعفی ہو جاوں گا۔پی ٹی آئی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اپنے وعدے کا پاس کرتے ہوئے فوری طور پراپنے عہدے سے الگ ہو جائیں۔ خط پی ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے لکھا گیا ہے۔