ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر کس واحد پاکستانی کو فالو کرتے ہیں ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر کس واحد پاکستانی کو فالو کرتے ہیں ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نئی دہلی:  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر بہت مصروف رہتے ہیں ۔ اپنی شادی کی خبر بھی سوشل میڈیا پر  شیئر کی ۔ان اداکاروں میں شامل ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اکاﺅنٹس بنا رکھے ہیں ۔ ان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ صرف 82 لوگوں کو فالو کرتے ہیں جن میں صرف ایک پاکستانی شامل ہے۔

ویرات کوہلی اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر جس پاکستانی کو فالو کرتے ہیں اس کانام عاصم اظہر ہے۔ یہ وہی نوجوان ہے جس نے کوک سٹوڈیو میں گانا گا کر شہرت حاصل کی ہے۔

گلوکار عاصم اظہر کے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔حیران کن طور پر عاصم اظہر اپنے اکاﺅنٹ پر صرف 78 لوگوں کو فالو کرتے ہیں۔